تاریخ شائع کریں2020 25 March گھنٹہ 21:40
خبر کا کوڈ : 456384

بھارت میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا

ہندوستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی رات ٹی وی کے ذریعے قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے پورے ملک کو اکیس دن کے لئے لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے
بھارت میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا
ہندوستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے ۔
ہندوستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات بارہ بجے سے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی رات ٹی وی کے ذریعے قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے پورے ملک کو اکیس دن کے لئے لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم نے اکیس دن کے لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو ہمیں اس کی بڑی قیمت چکانی ہوگی اور ہم اکیس سال پیچھے چلے جائیں گے - 
ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پورے ہندوستان میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روکنے کے لئے پولیس اور دیگر سیکورٹی دستوں کی مدد بھی لی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس اور سیکورٹی اہلکار ، انتہائی ضرورت کے بغیر کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس میں پانچ سو باسٹھ افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دس جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اکتالیس بتائی گئی ہے۔ 
ہندوستانی حکومت نے اسی کے ساتھ کورونا وائرس میں معاون ہائیڈوکسل کلورو کوئن اور اس سے تیار کی جانے والی دیگر ادویات کی برآمدات پر مکمل پابندی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcjomexxuqeitz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ