تاریخ شائع کریں2020 24 March گھنٹہ 15:58
خبر کا کوڈ : 456259

بھارت میں متنازع قانون کے خلاف 3 ماہ سے جاری احتجاجی دھرنا ختم

101 دنوں سے جاری شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آج علی الصبح ختم ہو گیا
دہلی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں شاہین باغ میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری دھرنا و مظاہرے پر کارروائی کرتے ہوئے منگل کی صبح دھرنے کے مقام کو خالی کرا لیا۔
بھارت میں متنازع قانون کے خلاف 3 ماہ سے جاری احتجاجی دھرنا ختم
دہلی پولیس نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں شاہین باغ میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری دھرنا و مظاہرے پر کارروائی کرتے ہوئے منگل کی صبح دھرنے کے مقام کو خالی کرا لیا۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق جنوبی دہلی کے شاہین باغ میں پچھلے 101 دنوں سے جاری شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آج علی الصبح ختم ہو گیا۔ مظاہرہ کے مقام سے پولیس نے ٹینٹ وغیرہ کو بھی ہٹا دیا ہے۔ اس درمیان کئی مظاہرین نے وہاں سے ہٹنے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولس نے انھیں حراست میں لے لیا ہے۔
جب شاہین باغ کے لوگوں کو پتہ چلا کہ مظاہرہ کے مقام پر کثیر تعداد میں پولیس پہنچی ہے تو وہ لوگ بھی پہنچنے لگے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے کارروائی کی اور کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا۔
اس درمیان شاہین باغ میں مظاہرہ کے مقام پر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaminyo49nmu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ