QR codeQR code

یمنی فوج نے سعودی جارحیت کو ناکام بنا دیا

یمن کے ائیر ڈیفینس یونٹ نے صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

22 Mar 2020 گھنٹہ 15:50

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ہفتے کی شب اعلان کیا کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے دفاعی نظام کی مدد سے دشمن کے  چند طیاروں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا


یمن کے ائیر ڈیفینس یونٹ نے صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے ہفتے کی شب اعلان کیا کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے دفاعی نظام کی مدد سے دشمن کے  چند طیاروں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ جب یمن کے ائیر ڈیفینس یونٹ نے صوبہ مآرب پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ ناکام بنایا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی اور جنگی طاقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 456007

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/456007/یمنی-فوج-نے-سعودی-جارحیت-کو-ناکام-بنا-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com