تاریخ شائع کریں۲ فروردين ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۵:۳۸
خبر کا کوڈ : 455870

امریکی پابندیاں ایرانی عوام کی کورونا کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہیں

ایران کے صدر نے امریکی عوام کے نام اپنے پیغام میں ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے متنبہ کیا
امریکی پابندیوں کی وجہ سے بہت سارے ایرانی عوام اپنی صحت ، نوکریوں اور آمدنی سے محروم ہوجاتے ہیں اور ایرانی عوام کورونا وائرس، موجودہ امریکی حکومت کی ظالمانہ پابندیوں اور پالیسیوں کے خلاف بھی مزاحمت کرکے کامیاب ہوں گے
امریکی پابندیاں ایرانی عوام کی کورونا کے خلاف جنگ میں رکاوٹ ہیں
ایران کے صدر نے امریکی عوام کے نام اپنے پیغام میں ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ ہر وہ پالیسی جو ایران میں طبی نظام کو کمزور کرنے اور اسی طرح بحران سے نمٹنے کیلئے مالی وسائل کو محدود کرنے کا باعث بنے تمام ممالک کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس پیغام میں کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے بہت سارے ایرانی عوام اپنی صحت ، نوکریوں اور آمدنی سے محروم ہوجاتے ہیں اور ایرانی عوام کورونا وائرس، موجودہ امریکی حکومت کی ظالمانہ پابندیوں اور پالیسیوں کے خلاف بھی مزاحمت کرکے کامیاب ہوں گے۔
ایران کے صدر نے کہا کہ ہمارے عوام اس مشکل وقت سے گزریں گے ، لیکن کیا امریکی عوام قبول کرتے ہیں کہ یہ ظالمانہ دباؤ ان کی طرف سے ، ان کے ووٹ کے ذریعہ ، اور ان کے ٹیکسوں کے ذریعہ عائد کیا گیا ہے؟
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی عوام اپنی حکومت کے خلاف آواز بلند کریں اور امریکی تاریخ کے اوراق کو مزید سیاہ ہونے سے بچائے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس