تاریخ شائع کریں2020 21 March گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 455869

اسلامی جمہوری ایران استقامت و مقاومت کا دل ہے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایران پر دواؤں کی پابندیاں ختم کرنے کے لئے ٹرمپ کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے
اسلامی جمہوری ایران استقامت و مقاومت کا دل ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایران پر دواؤں کی پابندیاں ختم کرنے کے لئے ٹرمپ کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایران پر دواؤں کی پابندیاں ختم کرنے کے لئے ٹرمپ کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےعید بعثت کی آمد اور نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جاسوس عامر فاخوری کو امریکی دباؤ میں آزاد کیا گيا ہے کیونکہ امریکہ نے لبنان کے بعض سیاسی حلقوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر انھوں نے عامر فاخوری کو آزاد نہ کیا تو ان کے خلاف پابندیاں عائد کردی جائیں گي۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی جاسوس کو آزاد کرانے کے لئے امریکہ نے شدید دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے اسرائیلی جاسوس کو کسی شرط کے بغیر ہی آزاد کردیا گیا۔ لبنانی عدلیہ نے 6 ماہ تک استقامت کا مظاہرہ کیا جو مثبت قدم ہے لیکن امریکہ دباؤ میں اسرائیلی جاسوس کو آزاد کرنا اچھی بات نہیں کیونکہ اس سے امریکہ کے حوصلے بلند ہوجائیں گے اور وہ آئندہ دباؤ کے ذریعہ اپنے شوم مقاصد تک پہنچنے کی کوشش کرےگا۔
سید حسن نصر اللہ نے کورونا وائرس کے پھیلنے کی طرف اشارہ کرتے ہو ئے کہا کہ چین سے پھیلنے والے مہلک وائرس نے اب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اس کا آغاز چين کے علاوہ کسی دوسرے ملک سے نہیں ہوا۔ شام اور ایران سے داخل ہونے والے افراد کے ساتھ رفتار نسل پرستی پر مبنی ہے ۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ میرے لئے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ  کورونا ویکسن صرف امریکہ کے ہاتھ میں ہو۔
https://taghribnews.com/vdcg3n9tyak9n74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ