QR codeQR code

ایرانی صدر حسن روحانی نے نوروز پر قوم کو مبارکباد پیش کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تینوں قوا کے سربراہی اجلاس میں کہا

19 Mar 2020 گھنٹہ 21:08

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تینوں قوا کے سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ ہم ایرانی عوام کے بھر پور تعاون سے کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات مؤثر ثابت ہورہے ہیں


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تینوں قوا کے سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ ہم ایرانی عوام کے بھر پور تعاون سے کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تینوں قوا کے سربراہی اجلاس میں کہا ہے کہ ہم ایرانی عوام کے بھر پور تعاون سے کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے وزارت صحت کے حکام کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے بعد کہا کہ اگر عوام کا تعاون جاری رہا تو کورونا وائرس پر بہت جلد قابو پالیا جائےگا۔ صدر حسن روحانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں ہی قیام کریں اور وزارت صحت کے حکام کی ہدایات اور سفارشات پر عمل کریں ۔ انھوں نے کہا کہ حفظان صحت کے فردی اور اجتماعی امور پر عمل کرکے ہم کورونا وائرس کو شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔ اس اجلاس میں وزیر صحت اور وزیر داخلہ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کا تعاون جاری رہا تو ملک سے کورونا وائرس کا جلد از جلد خاتمہ ہوجائےگا۔ صحت کے اعلی حکام نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ  کرنے کے لئے عوام کو کچھ عرصہ کے لئے اپنے گھروں میں رہنا پڑےگا اوراپنے گھروں میں قیام ہی  کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 455689

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/455689/ایرانی-صدر-حسن-روحانی-نے-نوروز-پر-قوم-کو-مبارکباد-پیش-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com