تاریخ شائع کریں2020 28 February گھنٹہ 19:01
خبر کا کوڈ : 453049

الحدیدہ پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

الحدیدہ کی بندرگاہ یمن تک پہنچنے والی انسان دوستانہ امداد کے اہم ترین مرکز شمار ہوتی ہے
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو چوہتر مرتبہ الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
الحدیدہ پر سعودی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو چوہتر مرتبہ الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق الحدیدہ کے التحیتا علاقے پر سعودی عرب کے صرف ایک حملے میں کم از کم سات عام شہری شہید ہوئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ تیرہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے سوئیڈن مذاکرات میں، الحدیدہ میں جنگ بندی کو لے کر یمنی اور سعودی وفود کے درمیان اتفاق ہوا تھا جس پر اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ سے عملدرآمد شروع ہوا مگر سعودی عرب روزانہ کی بنیادوں پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
الحدیدہ کی بندرگاہ یمن تک پہنچنے والی انسان دوستانہ امداد کے اہم ترین مرکز شمار ہوتی ہے۔ دو روز قبل بھی یہ خبر منظرعام پرآئی تھی کہ سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں نے تیل اور غذائی اشیا کے بارہ بحری جہازوں کو الحدیدہ کی بندگارہ پر لنگر انداز ہونےکی اجازت نہیں دی۔
مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس وقت یمن کو شدید طور پر ادویات اور غذا‏ئی قلت کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceex8eojh8n7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ