تاریخ شائع کریں2020 28 February گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 453047

امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں غیر آیئنی ہیں

روسی پارلیمنٹ کے عالمی امور کے کمیشن کے سربراہ لیونید سلوتسکی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا
روس نے ایران کے میزائل پروگرام کی حمایت کے بہانے دنیا کے چار ملکوں کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں غیر آیئنی ہیں
روس نے ایران کے میزائل پروگرام کی حمایت کے بہانے دنیا کے چار ملکوں کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
روسی پارلیمنٹ کے عالمی امور کے کمیشن کے سربراہ لیونید سلوتسکی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ روس، ترکی، چین اور عراق سے تعلق رکھنے والے تیرہ شہریوں اور کمپنیوں کے خلاف تازہ عائد کی جانے والی امریکی پابندیاں بھی غیر قانونی ہیں۔ 
لیونید سلوتسکی نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا پر اپنی مرضی اور اپنے اندرونی قوانین مسلط کرنے کے لیے پابندیوں کو بطور ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے منگل کے روز ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے تیرہ افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، ان افراد اور کمپنیوں کا تعلق، چین عراق، روس اور ترکی سے بتایا جاتا ہے۔
پومپیو نے دعوی کیا کہ یہ پابندیاں، ایران شمالی کوریا اور شام سے متعلق امریکی قانون کے تحت عائد کی گئی ہیں۔ 
امریکہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے غیر قانونی طور پر علیحدگی اختیار کرنے کے بعد تہران کو دباؤ میں لینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگادیا ہے تاہم اسے ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcc01q0m2bqpx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ