QR codeQR code

ترک صدر اردوغان کے ساتھ 5 مارچ کوئی ملاقات نہیں ہوگی

روس کے صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر کا ترک صدر اردوغان کے ساتھ 5 مارچ کو ملاقات کا کوئي پروگرام نہیں ہے۔

28 Feb 2020 گھنٹہ 15:50

روس کے صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر کا ترک صدر اردوغان کے ساتھ 5 مارچ کو ملاقات کا کوئي پروگرام نہیں ہے۔ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 5 مارچ کو روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ 


روس کے صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر کا ترک صدر اردوغان کے ساتھ 5 مارچ کو ملاقات کا کوئي پروگرام نہیں ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر کا ترک صدر اردوغان کے ساتھ 5 مارچ کو ملاقات کا کوئي پروگرام نہیں ہے۔ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 5 مارچ کو روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔  روس صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف کا کہنا ہے کہ روس کے صدر پوتین 5 مارچ کو دوسرے پروگرامز میں مصروف ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ ترکی نے شام سے دہشت گردوں کو نکالنے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ ترکی شام کے صوبہ ادلب میں اپنی فوج بھیج کر دہشت گردوں کی حمایت اور براہ راست شامی فوج پر حملے کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 453036

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/453036/ترک-صدر-اردوغان-کے-ساتھ-5-مارچ-کوئی-ملاقات-نہیں-ہوگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com