تاریخ شائع کریں2020 28 February گھنٹہ 15:39
خبر کا کوڈ : 453032

پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کے باعث اسکول بند

رونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے کے بعد صوبہ سندھ میں اسکول دو روز کے لیے بند کردیئے ہیں
کرونا وائرس کی موجودگی کے بعد پاکستان کے بعض شہروں میں اسکول بند اور سرحدی گزرگاہوں اور ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر نگرانی سخت کردی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کے باعث اسکول بند
کرونا وائرس کی موجودگی کے بعد پاکستان کے بعض شہروں میں اسکول بند اور سرحدی گزرگاہوں اور ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر نگرانی سخت کردی گئی ہے۔
 حکومت پاکستان نے کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے کے بعد صوبہ سندھ میں اسکول دو روز کے لیے بند کردیئے ہیں۔پاکستان کے وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کرونا وائرس کے انسداد کے لیے اب تک انجام پانے والی کوششوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے قوم کو جلد آگاہ کردیا جائے گا۔بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت نے بھی کرونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر میں اسکول غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیئے ہیں۔صوبہ سندھ کے مرکز کراچی سے ملنے والی خبروں کے مطابق صوبائی حکومت نے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔ جبکہ صوبے بھر میں دو روز کے لیے اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgww9txak9nz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ