تاریخ شائع کریں2020 27 February گھنٹہ 20:15
خبر کا کوڈ : 452982

ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے جبکہ دو سوپینتالیس افراد اس بیماری میں مبتلا
ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات کے سربراہ کیانوش جہانپور نے ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا اور اس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک دو سوپینتالیس افراد اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے چھبیس افراد اپنی جان سےہاتھ دھو چکے ہیں
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے جبکہ دو سوپینتالیس افراد اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات کے سربراہ کیانوش جہانپور نے ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا اور اس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک دو سوپینتالیس افراد اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے چھبیس افراد اپنی جان سےہاتھ دھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک سو چھے افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں اور اس عرصے میں مزید سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس جو گذشتہ دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا اس وقت چین کے تیس صوبوں میں پھیل چکا ہے اس کے علاوہ یہ وائرس اب دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلتا جارہا ہے جن میں مغربی ایشیا کے ممالک بھی شامل ہیں۔ پوری دنیا میں بیاسی ہزار سے زائد  افراد اب تک کرونا میں مبتلا اور دوہزار آٹھ سو افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcjo8ex8uqeihz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ