تاریخ شائع کریں2020 27 February گھنٹہ 20:09
خبر کا کوڈ : 452981

ایران کے خلاف امریکہ کے اقدامت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے

محسن بہاروند نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تخفیف اسحلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
قانونی اور عالمی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی انخلا اور ایران کے خلاف جاری معاندانہ اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
ایران کے خلاف امریکہ کے اقدامت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے
قانونی اور عالمی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی انخلا اور ایران کے خلاف جاری معاندانہ اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
قانونی اور عالمی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ محسن بہاروند نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تخفیف اسحلہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نہ فقط سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ دوسرے ممالک کو بھی قرادادوں کی خلاف ورزی کرنے پر ابھارنے کے ساتھ ساتھ ایران پر کڑی نکتہ چینی کر رہا ہے  کہ اس نے قراردادوں کا احترام نہیں کیا ہے۔
محسن بہاروند نے امریکی کی یکطرفہ پالیسی کو عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں سے پاک و صاف ہونے کی راہ میں سے سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو کا باعث بنا ہوا ہے اور امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی، اسرائیل کی اس قسم کی پالیسی کا ہمنوا بن گئے ہیں۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے یمن کے عوام کی مدد کرنے پر ایران پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ سعودی عرب کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنی مرضی کے تحت علاقے کے عوام سے برتاو کرے اور پھر یہ توقع بھی رکھتا ہے کہ کوئی رد عمل سامنے نہ آئے۔
https://taghribnews.com/vdcivra5zt1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ