تاریخ شائع کریں2020 27 February گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 452979

اسلامی جمہوری ایران کے صدر نے کورونا وائرس کے تدارک کے لیے احکامات جاری کردیے

امریکی وزیرخارجہ مائک پمپئو نے دعوی کیا کہ امریکہ کو تشویش ہے کہ شاید ایران نے کورونا وائرس پھیلنے کے بارے میں کچھ تفصیلات چھپائی ہوں۔
صدر حسن روحانی نے ایران کے داخلی امور کے بارے میں امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اپنے ملک میں انفلونزا سے مرنے والے ہزاروں افراد کی فکر کریں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ملک میں کام دھندہ اور پروڈکشن بند کرنے کے لئے دشمن کا ہتھیار نہیں بننا چاہئے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ برسوں میں امریکہ میں بارہ ہزار سے ایک لاکھ تک لوگ انفلونزا میں اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ 
صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکیوں اور ایران کے دشمنوں نےگذشتہ دو برسوں کے دوران پروپیگنڈوں کے ذریعے ایران میں پیداوار اور اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ کرنے کی کوششیں کی لیکن عوام کی ہوشیاری سے یہ سازشیں ناکام ہوگئیں۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے کورونا کا مقابلہ کرنے کا انتظام کر لیا ہے کہا کہ کورونا بھی قوم اور حکومت کی یکجہتی اور تعاون سے ختم ہوجائے گا۔ ایران کے وزیرصحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں ایک سو انتالیس افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کیانوش جہانپور نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انیس تک پہنچ گئی ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcfe0dj1w6dt1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ