تاریخ شائع کریں2020 27 February گھنٹہ 19:38
خبر کا کوڈ : 452975

بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی او آئی سی کی جانب سے مذمت

بھارت میں مسلمانوں پر ہندو دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے
اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں بھارت میں مسلمانوں پر ہندو دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی او آئی سی کی جانب سے مذمت
اسلامی تعاون تنظیم نے ایک بیان میں بھارت میں مسلمانوں پر ہندو دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے ٹوئیٹر پر ایک بیان میں بھارت میں مسلمانوں پر ہندو دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اوآئی سی کے مطابق بھارت میں مسلمان خطرے میں ہیں۔
ٹویٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں او آئی سی کا کہنا ہے کہ"  وہ  بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے حالیہ بہیمانہ اور خطرناک تشدد کی مذمت کرتی ہے۔ او آئی سی بے گناہ مسلمانوں کے قتل، انہیں زخمی کئے جانے ،مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی املاک کو تباہ کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کو آر ایس ایس کے گھناونے حملوں کاشکار ہونے والے معصوم افراداور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے۔
عالمی اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ " او آئی سی " بھارتی حکومت  سے مطالبہ کرتی ہے کہ مسلمان دشمنی میں کئے گئے اس تشدد کے ذمہ دارفسادیوں اور اشتعال انگیزی پیداکرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے اور تمام مسلمان شہریوں اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ بھارت میں مسلمان کش فسادات میں گذشتہ دو دنوں میں 32 افراد شہید اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ مسلمانوں کے گھروں ، تجارتی  اور مذہبی مراکز کو آگ لگا دی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلم کش فسادات کے پیچھے بھارت کے وزير داخلہ امیت شاہ  اور وزير اعظم مودی کا ہاتھ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbz5basrhbs9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ