تاریخ شائع کریں2020 27 February گھنٹہ 19:27
خبر کا کوڈ : 452972

شام میں امریکہ نواز دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورس کا آپریشن جاری

شام کے ذرائع سےصوبہ ادلب کے مزید تین علاقوں کی آزادی کی خبر موصول ہوئی ہے۔
صوبہ ادلب میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کرسعا، فطیرہ اور الملاجہ نامی علاقوں کو بھی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے
شام میں امریکہ نواز دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورس کا آپریشن جاری
شام کے ذرائع سےصوبہ ادلب کے مزید تین علاقوں کی آزادی کی خبر موصول ہوئی ہے۔
فارس نیوز کے مطابق لبنان کے المیادین چینل نے اعلان کیا ہے کہ شام کی فوج نے بدھ کو صوبہ ادلب میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کرسعا، فطیرہ اور الملاجہ نامی علاقوں کو بھی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ اس سے قبل بھی شامی فوج نے ادلب کے کئی علاقوں کو بعض عرب اور مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ادلب، شام میں دہشتگردوں کا آخری اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور انکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyra5rt1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ