تاریخ شائع کریں2020 27 February گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 452944

پاکستان میں کورونا وائرس کے خطر کے باعث عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا گیا

 سعودی عرب کی جانب سے پابندی لگانے پر پرواز سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا،
 سعودی عرب کی جانب سے پابندی لگانے پر پرواز سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا، غیر ملکی ایئر لائنز نے نوٹس بھی جاری کر دیا، جس کی وجہ سے ایئر پورٹس پر عمرہ زائرین کا رش لگ گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے خطر کے باعث عمرہ زائرین کو آف لوڈ کردیا گیا
 سعودی عرب کی جانب سے پابندی لگانے پر پرواز سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا، غیر ملکی ایئر لائنز نے نوٹس بھی جاری کر دیا، جس کی وجہ سے ایئر پورٹس پر عمرہ زائرین کا رش لگ گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلے ہی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، مقامی ذرائع کے مطابق متعدد افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
سعودی امور خارجہ نے کہا ہے کہ عارضی طور پر عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔
 بیان کے مطابق یہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا جا رہا ہے۔
مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن ای وائی 242 سے 50 عمرہ زائرین آف لوڈ کیے گئے، سعودی گلف فلائٹ 6 ایس 158 سے 10 عمرہ زائرین، پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 سے 133 عمرہ زائرین جب کہ پشاور سے پرواز ای کے 20 سے بھی تمام عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی 2 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تاہم دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkinkk23nmwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ