تاریخ شائع کریں2020 26 February گھنٹہ 23:54
خبر کا کوڈ : 452903

بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا صرف اور صرف اظھار افسوس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات پر سخت تشویش کا اظہار کیا
اقوام متحدہ نے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا صرف اور صرف اظھار افسوس
اقوام متحدہ نے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم کش فسادات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی میں جاری فسادات پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے بیان جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل نے دہلی کہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، مظاہرین کو پر امن احتجاج کا موقع فراہم کیا جائے ، سکیورٹی فورسز تحمل کا مظاہرہ کریں ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
دہلی میں جاری مسلم کش فسادات میں اب تک 23 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں املاک کو نظر آتش کیا جاچکا ہے جبکہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ دہلی پولیس ہندو دہشت گردوں کے ساتھ ملکر مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccxiq012bqpo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ