تاریخ شائع کریں2020 26 February گھنٹہ 23:49
خبر کا کوڈ : 452902

ویانا کے ایٹمی اجلاس میں سید عباس عراقچی کی شرکت

ایران اورگروپ چار جمع ایک کے سیکریٹریوں اور نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشین کا اجلاس ویانا میں ہوا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی ڈپٹی ڈائرکٹر ہلیگا اشمد نے کی۔ ہلیگا اشمد نے اس اجلاس کے انعقاد کے وقت ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اس وقت ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے
ویانا کے ایٹمی اجلاس میں سید عباس عراقچی کی شرکت
ایران اورگروپ چار جمع ایک کے سیکریٹریوں اور نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشین کا اجلاس ویانا میں ہوا۔
اس اجلاس کی صدارت ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی ڈپٹی ڈائرکٹر ہلیگا اشمد نے کی۔ ہلیگا اشمد نے اس اجلاس کے انعقاد کے وقت ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اس وقت ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ہو رہا ہے اور ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کے راستے کو آگے بڑھانے کے لئے بنیادی گفتگو جاری ہے۔ اس سے قبل ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس چھے دسمبر کو ہوا تھا۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران نے مئی دوہزار انیس کو ایٹمی سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر امریکہ کے باہر نکل جانے اور یورپ کی وعدہ خلافیوں کو ایک سال تک برداشت کرنے کے بعد بتدریج اس سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کرنا شروع کر دی تھی۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران نے تاکید کی ہے کہ اگر یورپ ، امریکہ کی پابندیوں کے مقابلے میں موثر عملی اقدام انجام دے اور تہران کو ایٹمی سمجھوتے کا فائدہ پہنچنے لگے تو دوبارہ اس پر پوری طرح عمل درآمد شروع کر سکتا ہے۔ 
ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے شرکاء نے ایک بار پھر ایٹمی سمجھوتے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو دوہرایا ہے اور تکنیکی ماہرین ایٹمی اور اقتصادی موضوعات کے بارے میں مزیدگفتگو کریں گے۔ 
https://taghribnews.com/vdcbg5ba5rhbs9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ