QR codeQR code

ایف اے ٹی ایف کے عزائم آزاد ممالک کو پابند کرنا ہے

دہشت گردی کے خلاف ایرانی پالیسی، ایران کے اسلامی نظام کے انصاف اور امن پسندانہ اصولوں پر استوار ہے۔

26 Feb 2020 گھنٹہ 23:42

حکومت ایران نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لیسٹ کرنے کے فیصلے کو بدخواہوں کی اشتعال انگیز کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


حکومت ایران نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لیسٹ کرنے کے فیصلے کو بدخواہوں کی اشتعال انگیز کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
بدھ کے روز حکومت ایران کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایرانی پالیسی، ایران کے اسلامی نظام کے انصاف اور امن پسندانہ اصولوں پر استوار ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایران دہشت گردوں کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ سمیت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تمام میدانوں میں بھر پور اقدامات عمل میں لارہی ہے اور اس سلسلے میں موجود قوانین پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت ایران نے اس حوالے سے دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کیا ہے اور دنیا بھر کے ملکوں کے لیے قابل قبول قوانین اور ایسے عالمی معیاروں پر عملدرآمد سے اتفاق کیا ہے جو اندرونی قوانین اور قومی مفادات سے متصادم نہ ہوں۔حکومت ایران کے جاری کردہ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ ایران کے بدخواہوں اور ان کے سرخیل امریکہ نے ایک بار پھر ایران مخالف محاذ کے لیے نئے رنگروٹوں کی تلاش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 452900

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452900/ایف-اے-ٹی-کے-عزائم-آزاد-ممالک-کو-پابند-کرنا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com