QR codeQR code

ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگانے والے فلسطین اور یمن ظلم ڈھا رہے ہیں

جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا اجلاس بھی منعقد ہوا ۔

26 Feb 2020 گھنٹہ 23:34

ایران کی ہائی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف انسانی حقوق کی قرار دادوں کے بانی اے بی میں مبتلا میں بچوں کے قتل کے اصلی ذمہ دار ہیں۔


ایران کی ہائی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف انسانی حقوق کی قرار دادوں کے بانی اے بی میں مبتلا میں بچوں کے قتل کے اصلی ذمہ دار ہیں۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے موقع پر ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کا اجلاس بھی منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں ایران کی ہائی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکریٹری علی باقری کنی نے کہا کہ ایران کے خلاف انسانی حقوق کی قرار دادوں کے بانی ہی  اپیڈر مولیزیس بولوسا یا اے بی میں مبتلا بچوں کے قتل کے اصلی ذمہ دار اور لاکھوں ایرانیوں کے انسانی حقوق کو پامال کرنے والے ہیں۔ علی باقری کنی نے کہا کہ انسانی حقوق کے سلسلے میں بعض مغربی ممالک کا سیاسی رویہ اس بات کا موجب بنا ہے کہ یہ ممالک عملی طور پر قوموں کے حقوق کا انکار کردیں۔ ایران کی ہائی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ سوئیڈن اور کینڈا کی حکومتیں ایران کے خلاف انسانی حقوق کی قراردادوں کی بانی ہیں اور یہی حکومتیں ملت فلسطین اور ملت یمن کے خلاف جرائم کرنے والی صیہونی و سعودی حکومتوں کی سب سے بڑی حامی و  مددگار ہیں۔ باقری کنی نے مزید کہا کہ سوئیڈن اے بی میں مبتلا ایرانی مریضوں بالخصوص بیمار بچوں کی ضرورت کی دوائیں فروخت نہیں ہونے دیتا اور کینڈا سیاسی محرکات سے برسوں سے اس ملک میں مقیم لاکھوں ایرانیوں کے حقوق پامال کر رہا ہے۔ ایران کی ہائی کونسل برائے انسانی حقوق کے سیکریٹری نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ ایک دوسرے کے تعاون سے انسانی حقوق کے سلسلے میں قوموں کے حقوق کے مفھوم کو زندہ  کریں۔


خبر کا کوڈ: 452899

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452899/ایران-پر-انسانی-حقوق-کی-خلاف-ورزی-کا-الزام-لگانے-والے-فلسطین-اور-یمن-ظلم-ڈھا-رہے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com