تاریخ شائع کریں2020 26 February گھنٹہ 23:16
خبر کا کوڈ : 452895

شامی سکیورٹی فورسز کی دہتگردوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری

شامی فوج، دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے جنوبی ادلب کے اسٹریٹیجک شہر کفر نبل میں داخل ہوگئی ہے۔
دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کو کفر نبل سے نکال باہر کیا ہے اور شہر کو دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگوں اور بموں سے پاک کرنے میں مصروف ہے
شامی سکیورٹی فورسز کی دہتگردوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری
شامی فوج، دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے جنوبی ادلب کے اسٹریٹیجک شہر کفر نبل میں داخل ہوگئی ہے۔
دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کو کفر نبل سے نکال باہر کیا ہے اور شہر کو دہشت گردوں کی نصب کردہ بارودی سرنگوں اور بموں سے پاک کرنے میں مصروف ہے۔ رپورٹ کے مطابق انصار التوحید اور نصرہ فرنٹ کے دہشت گرد اپنے مورچے چھوڑ کر مشرقی الزاویہ کے پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔ شامی فوج اس وقت کفر نبل کے مشرقی سیکٹر میں حاس ٹاؤن کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے۔ صوبہ ادلب، حلب اور حسکہ کے نواحی علاقوں پر شامی فوج کے تسلط کے بعد ترک فوج نے دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شامی فوج کے ٹھکانوں پر متعدد بار حملے کیے ہیں۔ شامی فوج نے گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپریشن کا آغاز کیا تھا جس کے دوران متعدد علاقوں کو آزاد بھی کرایا جا چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccoiq0p2bqp48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ