QR codeQR code

دہلی میں فسادات و قتل کا مقدمہ بی جے پی کے امیت شاہ کے خلاف درج کیا جانا چاہیے

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو دہلی کے مسلم کش فسادات میں ملوث قراردیتے ہوئےکہا ہے

26 Feb 2020 گھنٹہ 22:45

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو دہلی کے مسلم کش فسادات میں ملوث قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ امیت شاہ کو عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے


بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو دہلی کے مسلم کش فسادات میں ملوث قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ امیت شاہ کو عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے اور اسکے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو دہلی کے مسلم کش فسادات میں ملوث قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ امیت شاہ کو عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے اور اسکے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ سونیا گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دہلی کی کشیدہ صورتحال پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال قابو میں کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے۔ سونیا گاندھی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مودی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں حالات بے قابو ہونے پر پیرا ملٹری فورس کیوں نہیں بلائی گئی؟ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی کشیدگی پہلے سے طے شدہ منصوبہ کا نتیجہ ہے، بی جے پی رہنما معاشرے میں نفرت انگیز بیانات پھیلا رہے ہیں۔سونیا گاندھی کا مزید کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال دہلی کے متاثرہ علاقوں میں جائیں، دہلی کی صورتحال پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس اور آر ایس ایس کے ہندو دہشت گردوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ دہلی کے دوران 20 سے زائد مسلمانوں کو شہید اور بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے گھروں، تجارتی و مذہبی مراکز اور گاڑیوں کو جلادیا ہے۔ ادھر پاکستان نے بھی دہلی کو ہولناک اور بھیانک واقعات پر وزیر اعظم نریندر مودی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے بھارت کا سیاہ اور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے مزید نمایاں کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 452890

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452890/دہلی-میں-فسادات-قتل-کا-مقدمہ-بی-جے-پی-کے-امیت-شاہ-خلاف-درج-کیا-جانا-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com