تاریخ شائع کریں2020 25 February گھنٹہ 14:56
خبر کا کوڈ : 452728

بھارت میں انتہا پسند ہندوں نے ڈنڈوں و پھروں سے حملے کرکے 7 مسلمانوں کے شہید کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر بھارتی پولیس اور ہندو دہشت گردوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں میں 7 مسلمان شہید
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر بھارتی پولیس اور ہندو دہشت گردوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں میں 7 مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں
بھارت میں انتہا پسند ہندوں نے ڈنڈوں و پھروں سے حملے کرکے 7 مسلمانوں کے شہید کردیا
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر بھارتی پولیس اور ہندو دہشت گردوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں میں 7 مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع اور سوشل میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر بھارتی پولیس اور ہندو دہشت گردوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملوں میں 7 مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی سرپرستی میں بی جے پی کے غنڈہ رہنماؤں اور انتہا پسند ہندوؤں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں خوفناک فسادات پھوٹ پڑے۔
دہلی میں جگہ جگہ اور گلی گلی ہنگامے چھڑ گئے۔ لوگوں کو روک روک کر ان کا مذہب پوچھا جانے لگا۔ بھارتی پولیس کی سرپرستی میں مسلمان مظاہرین پر بدترین تشدد کیا گیا۔
حکمراں جماعت کے ہنگاموں میں 7  مسلمان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ مسلمانوں کی سیکڑوں دکانیں اور املاک نذرآتش کردی گئیں۔ ان واقعات کی درجنوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پولیس کے سامنے چند لاشیں پڑی ہیں جبکہ پولیس اہلکار دم توڑتے مسلم نوجوانوں کو مارتے ہوئے ان سے جے شری رام کے نعرے لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchiink623nmqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ