تاریخ شائع کریں2020 25 February گھنٹہ 14:49
خبر کا کوڈ : 452727

ایرانی عوام دشمن کے ہر قسم کی سازش کا جواب دینے کیلیے آمادہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تہران شمال ایکسپرس وے کی تعمیر پر پابندیوں کا ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوا
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو تہران اور شمال ایکسپرس وے کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس نئی ایکسپرس وے سے تہران اور ایران کے شمالی علاقے کے مسافروں کے ڈھائی گھنٹے بچ جائیں گے
ایرانی عوام دشمن کے ہر قسم کی سازش کا جواب دینے کیلیے آمادہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تہران شمال ایکسپرس وے کی تعمیر پر پابندیوں کا ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوا
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو تہران اور شمال ایکسپرس وے کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس نئی ایکسپرس وے سے تہران اور ایران کے شمالی علاقے کے مسافروں کے ڈھائی گھنٹے بچ جائیں گے اور ایندھن میں بھی کافی بچت ہوگی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے رواں ایرانی سال میں قدرتی آفات منجملہ سیلاب اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حادثات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے تمام مشکلات کے باوجود ہر جگہ پوری بہادری کے ساتھ میدان میں آئے ہیں اور امریکا کی ظالمانہ پابندیوں اور مشکلات کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے ۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کے مقابلے میں کبھی بھی التماس نہیں کریں گے اور ظالمانہ پابندیوں سے ہونے والی مشکلات کو تحمل کرنے کے بعد بھی وہ دشمن کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے - صدر روحانی نے ایران کے بعض شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حکومتی عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرکے اس وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات پر غلبہ پانے کی ضرورت ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcgxx9tuak9nu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ