تاریخ شائع کریں2020 24 February گھنٹہ 21:59
خبر کا کوڈ : 452656

یورپ کی جانب سے دیا جانے والا مالیاتی میکنزم اینسٹکس کی ناکامی ہوگیا

جوہری معاہدے سے متعلق یورپی ممالک کے موقف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا
ایران کے لئے یورپ کے مالیاتی میکنزم اینسٹکس کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے میں ابھی تک ایران کے اقتصادی مفادات کو مدنظر نہیں رکھا گیا
یورپ کی جانب سے دیا جانے والا مالیاتی میکنزم اینسٹکس کی ناکامی ہوگیا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے آسٹریا کے وزیر خارجہ الگزیندر شالنبرگ کے ساتھ کل رات ہونے والی ملاقات میں جوہری معاہدے سے متعلق یورپی ممالک کے موقف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے گزشتہ ایک سال کے دوران جوہری معاہدے پر عملی اقدامات کے بجائے صرف بات کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (رئیس مجلس شورای اسلامی )کے اسپیکر علی لاریجانی نے اس موقع پر ایران کے لئے یورپ کے مالیاتی میکنزم اینسٹکس کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے میں ابھی تک ایران کے اقتصادی مفادات کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
علی لاریجانی نے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی کی بہادری کی وجہ سے خطے میں داعش دہشتگردوں کا خاتمہ ہوا اور اگرشہید قاسم سلیمانی مردانہ وار داعش کامقابلہ نہ کرتے تو علاقے میں داعش کا بحران پیدا ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے صرف دعوی کیا اور سب کو معلوم ہے کہ کس نے داعش دہشتگردوں کو جنم دیا۔
اس موقع پر آسٹریا کے وزیر خارجہ الگزیندر شالنبرگ نے اپنے دورہ تہران پر خوشی کا اظہار کیا اور ایران کو خوبصورت اور متمدن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے سب کو کوشش کرنی چاہئیے۔۔
واضح رہے کہ امریکہ کی دہشتگرد فوج نے تین جنوری کو بغداد ائرپورٹ کے باہر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے چند ساتھیوں پر دہشتگردانہ حملہ کر کے انھیں شہید کردیا تھا۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر تھے۔
 امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے اعلان کے مطابق اس حملے کا حکم امریکی صدر ٹرمپ نے جاری کیا تھا۔ بہت سے ممالک، گروہوں اور تنظیموں نے امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملےکی مذمت کی ۔
 شہید جنرل قاسم سلیمانی، مغربی ایشیا کے علاقے میں داعش سمیت تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ کےفرنٹ محاذ پر تھے۔
https://taghribnews.com/vdchmink-23nm-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ