QR codeQR code

ایران میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹ تیار کرلی گئی

ایرانی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹ کا ابتدائی نمونہ تیار کرلیا ہے۔

24 Feb 2020 گھنٹہ 21:43

کرونا وائرس کی تشخیص کی یہ کٹ ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے تیار کی ہے۔ کرونا وائرس کا پتہ لگانے والی یہ کٹ پہلی بار ایران کے اندر تیار کی گئی ہیں اور انہیں آزمائشی طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔


ایرانی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کٹ کا ابتدائی نمونہ تیار کرلیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق کرونا وائرس کی تشخیص کی یہ کٹ ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے تیار کی ہے۔ کرونا وائرس کا پتہ لگانے والی یہ کٹ پہلی بار ایران کے اندر تیار کی گئی ہیں اور انہیں آزمائشی طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
کرونا وائرس گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا۔
جنگلی حیوانات کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
کرونا وائرس اس وقت چین کے تیس شہروں کے علاوہ ایران، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دنیا کے پچیس سے زائد ملکوں میں پھیل گیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اناسی ہزار افراد اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے اٹھارہ ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ چوبیس ہزار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچـکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 452652

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452652/ایران-میں-کرونا-وائرس-کی-تشخیص-کرنے-والی-کٹ-تیار-کرلی-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com