تاریخ شائع کریں2020 24 February گھنٹہ 20:41
خبر کا کوڈ : 452643

ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا

مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور اتحادی جماعت عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور مہاتیر محمد کا استعفیٰ نئی حکومت کے قیام کی کڑی ہے جس میں انور ابراہیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
ملائیشیاء کے وزیراعظم مہاتیر محمد  نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا
 مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور اتحادی جماعت عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
رائٹرز کے مطابق مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ ملائیشیا کے بادشاہ کو جمع کرادیا ہے۔
عالمی ذرائع کا کہنا ہےکہ مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور مہاتیر محمد کا استعفیٰ نئی حکومت کے قیام کی کڑی ہے جس میں انور ابراہیم کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق 94 سالہ مہاتیر محمد اور 72 سالہ انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
مہاتیر محمد اور انور ابراہیم نے مئی 2018 کے انتخابات میں اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور ملک میں 60 سال سے برسرار اقتدار جماعت کا خاتمہ کردیا تاہم مہاتیر محمد اور انور ابراہیم کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ماہ بڑھی جب ملائیشین وزیراعظم نے طے شدہ وقت میں اختیارات انور ابراہیم کو سونپنے سے انکار کردیا۔
https://taghribnews.com/vdcdox0osyt0k96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ