تاریخ شائع کریں2020 24 February گھنٹہ 15:53
خبر کا کوڈ : 452626

پاکستان کی قومی ایئر لاین نے چین کیلیے پروازیں بند کردی

قومی ایئرلائنز ہفتے میں 2 مرتبہ اسلام آباد سے بیجنگ اور ٹوکیو کی پروازیں کرتی ہے
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے چین میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے سبب 15 مارچ تک بیجنگ کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کی قومی ایئر لاین نے چین کیلیے پروازیں بند کردی
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے چین میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے سبب 15 مارچ تک بیجنگ کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ قومی ایئرلائنز ہفتے میں 2 مرتبہ اسلام آباد سے بیجنگ اور ٹوکیو کی پروازیں کرتی ہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے  نے کورونا وائرس کی وجہ سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 30 جنوری سے 3 دن کے لیے پاکستان نے اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdceww8epjh8npi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ