تاریخ شائع کریں2020 23 February گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 452524

فلسطینوں پر صہیونی فوج کے مظالم نے عالمی عدالت کو بھی بیدار کردیا

اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے
عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے
فلسطینوں پر صہیونی فوج کے مظالم نے عالمی عدالت کو بھی بیدار کردیا
عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات سے متعلق فلسطینیوں کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کھولنے کے لیے بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ کانگریس کی درخواست منظور کر لی ہے۔ حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی بار بار پیشکش کی گئی مگر حماس نے امریکہ کے ساتھ بات چیت اور ثالثی کی تمام پیشکشیں ٹھکرا دیں۔ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں سے تفتیش کے دوران صہیونی جلاد وحشیانہ اور غیرانسانی حربے استعمال کرتے ہیں، اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی خاتون پر برہنہ کر کے تشدد کیا گیا۔ قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا۔ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن فلسطینی عوام غیرت کے ساتھ اپنے حقوق کے حصول کے لئے جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb55baarhbssp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ