تاریخ شائع کریں2020 23 February گھنٹہ 19:39
خبر کا کوڈ : 452518

پاکستان پر مشرف اور پیپلز پارٹی کا مرکب برسر اقتدار ہے

پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے پاکستانی حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے
پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے پاکستانی حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چور حکمرانوں نے ملک کو ایم آئی ایف کے حوالے کردیاہے
پاکستان پر مشرف اور پیپلز پارٹی کا مرکب برسر اقتدار ہے
پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے پاکستانی حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چور حکمرانوں نے ملک کو ایم آئی ایف کے حوالے کردیاہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے پاکستانی حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چور حکمرانوں نے ملک کو ایم آئی ایف کے حوالے کردیاہے۔ مینگورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ جلسہ آٹا اور چینی چوروں کے خلاف ہے، جبکہ ملک  پر مشرف اور پیپلز پارٹی کا مرکب برسر اقتدار ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ 72 برسوں بعد بھی ملک پر اسلامی قانون نافذ نہیں کیا جاسکا اور آج کے پاکستان پر مسلط لوگوں کا نظریہ کسی کو نہیں معلوم کہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں حکمران صرف اقتدار کیلئے آتے ہیں،اقتدار کے بعد حکمران لندن اور یورپ کا رخ کرتے ہیں اور ان حکمرانوں کے بچے یورپ اور امریکہ میں پڑھتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے سربراہ  نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اہلکار پاکستان کا معاشی نظام چلا رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کہتےہیں مرغی کی گردن پر بیٹھ کر مریخ پر جانا ہے، انہوں نے قوم کو مایوس کیا جبکہ وزیراعظم خود بھی مایوس لگ رہےہیں۔
https://taghribnews.com/vdcezw8evjh8nni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ