تاریخ شائع کریں2020 22 February گھنٹہ 21:22
خبر کا کوڈ : 452423

یمن کا سعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف ڈٹے رہنے کا فیصلہ

یمنی عوام کی نمائندہ جماعت " انصار اللہ" کے ترجمان "محمد عبدالسلام" نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا ہے
یمنی عوام کسی صورت میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ سعودی عرب و امریکی حمایت حاصل ہے اور وہ یمنی عوام پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں۔
یمن کا سعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف ڈٹے رہنے کا فیصلہ
یمن کا سعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف ڈٹے رہنے کا فیصلہ
یمنی عوام کی نمائندہ جماعت " انصار اللہ" کے ترجمان "محمد عبدالسلام" نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کسی صورت میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ سعودی عرب و امریکی حمایت حاصل ہے اور وہ یمنی عوام پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا یمنی عوام کسی صورت میں اجازت نہیں دے گی کہ ان کے حقوق کو پامال کیا جائے اور یمنی عوام اپنے حقوق کا تحفظ کرنا خوب جانتی ہے۔
یمن کی مسلح فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت صنعا کے آسمان سے سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع  نے کہا ہے کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت صنعا کے آسمان سے سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ یحیی سریع نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ  سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو یمنی ایئر ڈیفنس نے صنعا کے آسمان سے فرار ہونے پر مجبور کردیا۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیارے مقررہ ٹھکانے پر بمباری کرنے میں ناکام ہوگئے اور صنعا کے آسمان سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے آسمان پر اب سعودی اور اماراتی جنگی طیاروں کی پروازیں مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں۔ کیونکہ ہمارے پاس قوی ایئر ڈیفنس سسٹم موجود ہے۔
https://taghribnews.com/vdcj88extuqeixz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ