QR codeQR code

ہالینڈ کے وزیر خارجہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہچ گئے

ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے سنیچر کو تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔

22 Feb 2020 گھنٹہ 21:14

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہالینڈ کے وزیرخارجہ اسٹف بلوک نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 


ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے سنیچر کو تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات و گفتگو کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہالینڈ کے وزیرخارجہ اسٹف بلوک نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس ملاقات میں ایران اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ کے کے پہلے دور کے مذاکرات انجام پائے۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ ایران کے صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات و گفتگو کریں گے۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے جمعے کو ایران کے صوبہ اصفہان کا دورہ کر کے اقتصاد، پیداوار اور سیاحت کے سلسلے میں گفتگو کی تھی۔ 


خبر کا کوڈ: 452420

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452420/ہالینڈ-کے-وزیر-خارجہ-ایران-سرکاری-دورے-پر-تہران-پہچ-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com