QR codeQR code

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحاد کا ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرایا

یمنی فوج نے سعودی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں اور یہ میزائل صنعا سے سعودی شہروں کی جانب فائر کئے

21 Feb 2020 گھنٹہ 20:12

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعے ایک بار پھر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس ملک کی فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے


یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعے ایک بار پھر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس ملک کی فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں اور یہ میزائل صنعا سے سعودی شہروں کی جانب فائر کئے گئے ہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی نے نشانہ بننے والے سعودی شہروں کا نام بتائے بغیر دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے میزائلی دفاعی سسٹم نے کئی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ یمن کی تحریک انصار اللہ نے گذشتہ سنیچر کو شمالی یمن کے الجوف صوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی اتحاد کا ایک ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔سعودی اتحاد چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 452290

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452290/یمنی-فوج-اور-عوامی-رضاکار-فورسز-نے-سعودی-اتحاد-کا-ٹورناڈو-جنگی-طیارہ-مار-گرایا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com