تاریخ شائع کریں۲ اسفند ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۰:۱۲
خبر کا کوڈ : 452290

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحاد کا ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرایا

یمنی فوج نے سعودی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں اور یہ میزائل صنعا سے سعودی شہروں کی جانب فائر کئے
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعے ایک بار پھر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس ملک کی فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحاد کا ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرایا
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعے ایک بار پھر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس ملک کی فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں اور یہ میزائل صنعا سے سعودی شہروں کی جانب فائر کئے گئے ہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی نے نشانہ بننے والے سعودی شہروں کا نام بتائے بغیر دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے میزائلی دفاعی سسٹم نے کئی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ یمن کی تحریک انصار اللہ نے گذشتہ سنیچر کو شمالی یمن کے الجوف صوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی اتحاد کا ایک ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔سعودی اتحاد چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس