تاریخ شائع کریں۲ اسفند ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۰:۰۵
خبر کا کوڈ : 452289

شہید ابو مھدی المہندس کی جگہ ابو فدک المحمداوی حشد الشعبی کے نئے کمانڈر مقرر

عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی کے ایک سینیئر عہدیدار ابو علی البصری نے اس بارے میں کہا
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے ابو فدک المحمداوی کو الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابومہدی المہندس کی جگہ اس فورس کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کردیا ہے
شہید ابو مھدی المہندس کی جگہ ابو فدک المحمداوی حشد الشعبی کے نئے کمانڈر مقرر
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے ابو فدک المحمداوی کو الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابومہدی المہندس کی جگہ اس فورس کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کردیا ہے
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی کے ایک سینیئر عہدیدار ابو علی البصری نے اس بارے میں کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس کی جگہ ابو فدک کو ڈپٹی کمانڈر مقرر کرنے کے لئے الحشد الشعبی کی منظوری کے بعد آئندہ دو تین روز میں الحشدالشعبی کے سربراہ بھی ان کے نام کی منظوری دے دیں گے - ابومہدی المہندس کی جگہ ان کے جانشین کا تعین شہید کے چہلم کے بعد کیا گیا ہے - واضح رہے کہ امریکا کی دہشت گرد فوج نےگذشتہ تین جنوری کو سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو بغداد ہوائی اڈے پر ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کردیا تھا - جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد پہنچے تھے - پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس حملے کا حکم ٹرمپ نے دیا تھا - جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس مغربی ایشیا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے عظیم کمانڈر تھے -
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس