QR codeQR code

ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی انتخابات میں بھرپور شرکت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی11ویں پارلیمانی انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور بیلیٹ باکس میں اپنا ووٹ ڈالا

21 Feb 2020 گھنٹہ 12:42

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی11ویں پارلیمانی انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور بیلیٹ باکس میں اپنا ووٹ ڈالا۔ صدر کے ساتھ ساتھ مختلف اھم شخصیات پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہوں نے آج تہران کے مختلف علاقوں میں ووٹ ڈالا۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی11ویں پارلیمانی انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور بیلیٹ باکس میں اپنا ووٹ ڈالا۔ صدر کے ساتھ ساتھ مختلف اھم شخصیات پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہوں نے آج تہران کے مختلف علاقوں میں ووٹ ڈالا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج تہران میں 11ویں پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزارت داخلہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام آج ایک نئی تاریخ رقم کر کے دشمنوں کو ماضی سے زیادہ مایوس کریں گے۔
ایران کے صدر نے کہا کہ ایران میں پہلے پارلیمانی انتخابات کو 40 سال کا عرصہ ہوا ہے اور جنگ کی صورتحال اور مسائل و مشکلات کے باوجود انتخابات وقت مقررہ پر ہی منعقد ہوتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں شیشہ مسجد میں ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے مختلف مواقع پر اپنی بھر پور شرکت سے دشمنوں کو نا امید کیا اور آج بھی ایران کے غیور عوام کی بھر پور شرکت، دشمن کی مایوسی اور نا امیدی کا باعث بنے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایران کے شہر قم میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ نے ایران کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر قسم کی کوشش کی تاہم ایران کے عوام نے ووٹنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں بھر پور شرکت کر کے امریکہ کو دندان شکن جواب دیا۔
ایران کے مختلف صوبوں، شہروں اور دیہی علاقوں میں ووٹروں میں خاصہ جوش خروش دیکھنے میں آرہا ہے اور ووٹ ڈالنے کیلئے عوام کی بڑی بڑی قطاریں لگ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ آج پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے 7000 سے زائد امیدوار ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
ایران بھر میں صدارتی انتخابات کے لئے 208 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں تا کہ ایرانی عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 452241

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452241/ایرانی-صدر-حسن-روحانی-نے-بھی-انتخابات-میں-بھرپور-شرکت-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com