تاریخ شائع کریں2020 20 February گھنٹہ 23:43
خبر کا کوڈ : 452195

عراقی کردستان کے مختلف علاقوں میں ترکی کے جنگی طیاروں کے حملے

ترکی کے جنگی طیاروں نے پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے ایک بار پھر شمالی عراق کے کچھ حصوں پر بمباری کی ہے
کردستان کے علاقے دھوک کے حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے عمیدیا اور کوہ متین کے علاقے میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے
عراقی کردستان کے مختلف علاقوں میں ترکی کے جنگی طیاروں کے حملے
ترکی کے جنگی طیاروں نے پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے ایک بار پھر شمالی عراق کے کچھ حصوں پر بمباری کی ہے۔
عراقی ذرائع نے عراقی کردستان کے علاقے دھوک کے حکام کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے عمیدیا اور کوہ متین کے علاقے میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ 
 
ذرائع نے اس بمباری میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ 
گذشتہ اتوار کو بھی ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق کے بعض علاقوں پر بمباری کی تھی۔ ترکی نے پی کے کے کو کچلنے کے بہانےگذشتہ برسوں میں کئی بار عراق کے اندر کارروائیاں کی ہیں۔
 
ترکی کی جارحیت پر عراقی حکومت اور دنیا کے کئی ملکوں نے با رہا شدید اعتراض کیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcf10djtw6dtya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ