تاریخ شائع کریں2020 19 February گھنٹہ 22:55
خبر کا کوڈ : 452135

یورپ ممالک امریکہ کے دباو کا سامنا نہیں کرسکتے

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکی دباؤ کے مقابلے میں یورپ کی کمزوری پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین مالی اور دفاعی لحاظ سے خود مختار نہیں جس کے باعث وہ امریکی پالیسیوں کی پیروی پر مجبور ہے
یورپ ممالک امریکہ کے دباو کا سامنا نہیں کرسکتے
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے امریکی دباؤ کے مقابلے میں یورپ کی کمزوری پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
بدھ کی شام کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یورپی یونین مالی اور دفاعی لحاظ سے خود مختار نہیں جس کے باعث وہ امریکی پالیسیوں کی پیروی پر مجبور ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپ نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں میں واشنگٹن کی پیروی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ دباؤ بالکل برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کی جانب سے مکمل تابعداری کے باوجود امریکہ اسے پابندیوں کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے عوام اکیس فروری کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور دنیا پر ایک بار پھر ثابت کردیں گے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں لاکھوں ایرانیوں کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکی پالیسیوں کو قبول نہیں کرتے اور اپنی انقلابی اقدار کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjt8exiuqeivz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ