تاریخ شائع کریں2020 19 February گھنٹہ 17:52
خبر کا کوڈ : 452105

شام میں موجود بحران کے خاتمے کیلیے ایران روس اور ترکی مشترکہ کوششیں کریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں سے بحران شام کے حل میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ طویل بحران کی وجہ سے شام کے عوام کو لاتعداد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے شام میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے ایران ترکی اور روس سے کہا
شام میں موجود بحران کے خاتمے کیلیے ایران روس اور ترکی مشترکہ کوششیں کریں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں سے بحران شام کے حل میں تعاون کی اپیل کی ہے۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ طویل بحران کی وجہ سے شام کے عوام کو لاتعداد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے شام میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے ایران ترکی اور روس سے کہا کہ وہ اس بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد دیں۔انتونیوگوتریس نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ دنیا پر آشوب ہوچکی ہے۔انہوں نے لیبیا کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس ملک کے حوالے سے اسلحہ کی ترسیل سے متعلق اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزیوں پر بھی تعجب کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ ایران اور روس دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کے اتحادی ممالک ہیں۔ایران روس اور ترکی کے جانب سے شروع کیے گئے آستانہ مذاکرات کا مقصد شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرانا تھا اور اس مقصد کے تحت شامی دھڑوں کے درمیان قزاقستان کے دارالحکومت نورسلطان میں مذاکرات کے متعدد دور بھی ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgzx9tnak9nq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ