تاریخ شائع کریں2020 19 February گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 452102

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

دہلی کے شاہین باغ علاقے میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کے ساتھ سپریم کورٹ کے مذاکرات کارووں کی بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ مذاکرات کار سینئر وکیل سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن نے مظاہرین سے بدھ کو بات چیت شروع کردی ۔
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
دہلی کے شاہین باغ علاقے میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کے ساتھ سپریم کورٹ کے مذاکرات کارووں کی بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ مذاکرات کار سینئر وکیل سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن نے مظاہرین سے بدھ کو بات چیت شروع کردی ۔اس رپورٹ کے مطابق سنجے ہیگڑے نے شاہین باغ میں مظاہرین کو عدالت عظمی کا فیصلہ انگریزی میں پڑھ کر سنایا ۔ اس کے بعد محترمہ رام چندرن نے ہندی میں فیصلےکے بارے میں دھرنے پر بیٹھی خواتین کو تفصیل سے بتایا۔محترمہ رام چندرن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھتے ہوئے کہاکہ احتجاجی مظاہرہ کرنا آپ کا حق ہے لیکن اس سے دوسروں کے حقوق میں خلل نہیں پڑنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ عوامی سہولیات پر ہندوستان کے سبھی شہریوں کا مساوی حق ہے۔ انھوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس سڑک پر یہاں سے روزانہ گزرنے والوں کو بھی برابر کا حق حاصل ہے۔انہوں نے مظاہرین سے کہاکہ عدالت عظمی کی ہدایت کے مطابق ہم سب مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ کی مقرر کردہ مذاکرات کار محترمہ رام چندرن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہم ایسا حل نکالیں گے جو پوری دنیا میں مثال بن جائےگا۔
https://taghribnews.com/vdcdzx0oxyt0kf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ