QR codeQR code

پاکستانی سینٹ کا صدی کے بل پر اظہار تشویش اور کڑی تنقید

ڈیل آف سینچری وہ ناپاک منصوبہ ہے جسکا مقصد ارضِ فلسطین سے متعلق تمام تر اقدار کو پامال کرنا ہے

19 Feb 2020 گھنٹہ 16:21

پاکستانی سینیٹروں نے امریکہ و صیہونی حکومت کے تیار کردہ ناپاک منصوبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قراردیئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ صیہونی ٹولہ فلسطینی عوام کے ابتدائی حقوق کو بھی نظر انداز کر رہا ہے۔

بین الاقوامی نیوز کے مطابق یہ بل جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے پیش کیا جسے متفقہ طور پر سینٹ میں پاس کردیا گیا۔
پاکستانی سینیٹروں نے امریکہ و صیہونی حکومت کے تیار کردہ ناپاک منصوبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قراردیئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ صیہونی ٹولہ فلسطینی عوام کے ابتدائی حقوق کو بھی نظر انداز کر رہا ہے۔
پاکستانی سینٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے سلسلے میں مؤثر اقدامات عمل میں لانے کے لئے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے۔
واضح رہے کہ ڈیل آف سینچری وہ ناپاک منصوبہ ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صیہونی ساتھی نیتن یاہو اور بعض رجعت پسند ممالک کے ساتھ مل کر تیار کیا اور اٹھائیس جنوری کو وائٹ ہاوس میں اس شیطانی منصوبے کی رونمائی کی گئی۔اس ناپاک منصوبے کا مقصد ارضِ فلسطین سے متعلق تمام تر اقدار کو پامال کرنا ہے۔

خبر کا کوڈ: 452096

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/452096/پاکستانی-سینٹ-کا-صدی-کے-بل-پر-اظہار-تشویش-اور-کڑی-تنقید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com