تاریخ شائع کریں2020 18 February گھنٹہ 20:33
خبر کا کوڈ : 451986

عین الاسد پر ایران کی جانب سے میزائل حملہ امریکی جرائم کے جواب کا آغاز ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کمانڈر جنرل حسین سلامی نے المیادین ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے نے دنیا میں واشنگٹن کے اندازوں اور طاقت کے توازن کو دربرہم کردیا ہے
عین الاسد پر ایران کی جانب سے میزائل حملہ امریکی جرائم کے جواب کا آغاز ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے نے دنیا میں واشنگٹن کے اندازوں اور طاقت کے توازن کو دربرہم کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کمانڈر جنرل حسین سلامی نے المیادین ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ایران کی میزائلی کارروائی مکمل اور بھرپور اسٹریٹیجک کارروائی نہیں تھی بلکہ امریکی جرائم کے جواب کا آغاز ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکیوں کو عادت پڑ چکی ہے کہ جس ملک پر بھی چاہیں حملہ کریں اور انھیں کوئی جواب نہ دیا جائے لیکن ایران کا جواب اس بات کا باعث بنا ہے کہ واشنگٹن اپنے اندازوں اور تخمینوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو ۔
جنرل حسین سلامی نے عین الاسد امریکی چھاؤنی پر ایران کے حملے کے عالمی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک معینہ جغرافیائی نقطے پر جوابی کارروائی کی لیکن اس کا اثر عالمی سطح پر مرتب ہوا-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا  کہ ایران کا اسٹریٹیجک جواب اس وقت مکمل ہوگا جب آخری امریکی فوجی مغربی ایشیا کے علاقے سے باہر نکل جائے۔
جنرل حسین سلامی نے صیہونی حکومت کوخبردار کرتے ہوئے  کہا کہ اسرائیلیوں کے زیرقبضہ تمام علاقے ایران کے نشانے پر ہیں اور صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کے مقابلے میں امریکہ سے بھی زیادہ حقیر اور کمزور ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc4sq0e2bqpo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ