QR codeQR code

ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں کا آغاز

ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی طرف سے تشہیراتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے

18 Feb 2020 گھنٹہ 20:29

دارالحکومت تہران، مشہد مقدس، اصفہان، قم، زاہدان، کرمان اورگرگان سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام زور و شور سے انتخابی مہم میں شریک ہیں اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔


ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی طرف سے تشہیراتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں دارالحکومت تہران، مشہد مقدس، اصفہان، قم، زاہدان، کرمان اورگرگان سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام زور و شور سے انتخابی مہم میں شریک ہیں اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کے الیکشن کے لئے اکیس فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں انتخابی مہم جو جمعرات 13 فروری کی صبح سے شروع ہوئی ہے، 20 فروری کو ختم ہوجائے گی۔
قبل ازیں ایران کے عوام نے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں کے اختتام پر ایک قرارداد پاس کرکے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ انتخابات کا شاندار انعقاد اسلامی جمہوری نظام کی عظمت کا مصداق اور مظہر رہا ہے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 451985

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451985/ایران-میں-گیارہویں-پارلیمانی-انتخابات-کے-سلسلے-انتخابی-سرگرمیاں-کا-آغاز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com