تاریخ شائع کریں2020 18 February گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 451982

 کشمیر سمیت ہر جگہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹرس نے کہا ہے کہ صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا دنیا میں عدم مساوات کا مظہر ہے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹرس نے کہا ہے کہ صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا دنیا میں عدم مساوات کا مظہر ہے جبکہ کشمیر سمیت ہر جگہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔
 کشمیر سمیت ہر جگہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹرس نے کہا ہے کہ صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا دنیا میں عدم مساوات کا مظہر ہے جبکہ کشمیر سمیت ہر جگہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹرس نے کہا ہے کہ صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا دنیا میں عدم مساوات کا مظہر ہے جبکہ کشمیر سمیت ہر جگہ بنیادی انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگوٹرس نے لاہور میں لمز یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھی ملکوں میں مساوات نہیں ہے جس کی مثال یہ ہے کہ سلامتی کونسل کے صرف پانچ ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، افراد اور ملکوں میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں بلکہ طویل عمل ہے۔
انٹونیوگوٹرس نے کہا کہ اداروں کے درمیان مکالمے کا ہونا ضروری ہے، آزادی اظہار رائے ، خوراک ، رہائش اور سیاسی حقوق بھی انسانی حقوق کا حصہ ہیں، میں نے اپنے دورے میں کشمیر کی بات بھی کی ہے، بنیادی انسانی حقوق کا ہر جگہ احترام ہونا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcivza5rt1aw32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ