تاریخ شائع کریں۲۹ بهمن ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۹:۵۹
خبر کا کوڈ : 451978

افغانستان میں صدارتی کے انتخابات میں اشرف غنی فاتح قرار

افغانستان کے الیکشن کمیشن نے محمد اشرف غنی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دے دیا ہے
افغانستان کی چیف الیکشن کمشنر حوا علم نورستانی نے منگل کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ محمد اشرف غنی پچاس اعشاریہ چھے چار فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار پائے ہیں
افغانستان میں صدارتی کے انتخابات میں اشرف غنی فاتح قرار
افغانستان کے الیکشن کمیشن نے محمد اشرف غنی کو صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دے دیا ہے
افغانستان کی چیف الیکشن کمشنر حوا علم نورستانی نے منگل کو کابل میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ محمد اشرف غنی پچاس اعشاریہ چھے چار فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار پائے ہیں - افغانستان کے صدراتی انتخابات گذشتہ برس اٹھائیس ستمبر کو ہوئے تھے - افغانستان کے صدراتی انتخابات میں اصل مقابلہ موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کے درمیان ہوا تھا - یہ ایسی حالت میں ہے کہ عبداللہ عبداللہ کے انتخابی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وہ  الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج کو تسلیم نہیں کرتا ہے - عبداللہ عبداللہ کے انتخابی دفتر کے ترجمان فریدون خزون نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کی ہر طرح کی صورتحال کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی - عبداللہ عبداللہ کی انتخابی مہم کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ہماری انتخابی ٹیم انتخابی عمل سے پوری طرح الگ ہو رہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہےکہ الیکشن کمیشن نے اپنی قانونی حیثیت کھودی ہے ۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس