تاریخ شائع کریں2020 18 February گھنٹہ 19:45
خبر کا کوڈ : 451975

حلب اور ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی پر ترکی خوش نہیں

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ادلب اور حلب کی آزادی کے لئے ہونے والے آپریشن نے دہشتگردوں کی ناک زمین پر رگڑ دی ہے
شام کے صدر بشار اسد نے پیر کے روز دہشتگردوں کے خلاف ملکی افواج کی کامیابیوں کی مناسبت سے ٹیلی ویژن پر اپنی نشری تقریر میں ان کامیابیوں کو شام میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا پیش خیمہ قرار دیا
حلب اور ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی پر ترکی خوش نہیں
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ادلب اور حلب کی آزادی کے لئے ہونے والے آپریشن نے دہشتگردوں کی ناک زمین پر رگڑ دی ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے پیر کے روز دہشتگردوں کے خلاف ملکی افواج کی کامیابیوں کی مناسبت سے ٹیلی ویژن پر اپنی نشری تقریر میں ان کامیابیوں کو شام میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا پیش خیمہ قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی کی جانب سے بلند ہونے والے شور شرابے پر کوئی توجہ دئے بغیر ادلب اور حلب میں دہشتگردوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری رہے گا۔
شامی فوج نے حالیہ چند ہفتوں میں ملک کے دو اہم صوبوں حلب اور ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس پر ترکی کی جانب سے خاصی ناراضگی دیکھنے میں آئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں سرگرم دہشتگردوں میں ایک بڑی تعداد ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ہے۔
شامی فوج نے اپنے تازہ ترین آپریشن میں حلب شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں کو کئی سال کے بعد دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرایا جس پر حلب کے باشندوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشیاں منائی ہیں۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دوہزار گیارہ میں شروع ہوا جس کے تحت ترکی، سعودی عرب، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہوں نے صیہونی حکومت کے حق میں خطے کے حالات کا رخ بدلنے کے لئے شام میں سرگرمیاں شروع کیں مگر شامی حکومت ایران اور روس کی مدد سے انہیں کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی۔
https://taghribnews.com/vdca06nym49nmo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ