تاریخ شائع کریں2020 18 February گھنٹہ 19:42
خبر کا کوڈ : 451974

جرمنی کے مختلف شہروں میں اسلام ہاسی کے واقعات میں اضافہ

اسلام دشمن انتہاپسند گروہوں سے ان کی حفاظت کے لئے مزید انتظامات کریں۔جرمن پولیس نے کہا ہے
جرمنی میں مسجدوں پر دہشتگردانہ حملوں کی سازش کا پردہ فاش ہونے کے بعد اس ملک کے مسلمانوں نے جرمن پولیس سے مزید سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے
جرمنی کے مختلف شہروں میں اسلام ہاسی کے واقعات میں اضافہ
جرمنی میں مسجدوں پر دہشتگردانہ حملوں کی سازش کا پردہ فاش ہونے کے بعد اس ملک کے مسلمانوں نے جرمن پولیس سے مزید سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے مسلمانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام دشمن انتہاپسند گروہوں سے ان کی حفاظت کے لئے مزید انتظامات کریں۔جرمن پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں کی دس مسجدوں پر دائیں بازو کے ایک انتہاپسند دہشتگرد گروہ کے عناصر نے حملے کئے ہیںجرمن ذرائع ابلاغ نے بھی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دہشتگردوں کے گھروں کی تلاشی سے پتہ چلا ہے کہ تمام دہشتگردوں کا تعلق جرمنی سے ہے اور ان کے پاس سے مشین گن اور گرینڈ سمیت مختلف قسم کے آتشیں ہتھیار ملے ہیں ۔جرمنی کے مسلمان پہلے بھی  مسجدوں ، اسلامی مراکز اور مسلمانوں کے خلاف دشمنانہ اقدامات پر اپنی تشویش کا اظہار اور سیکورٹی کے انتظامات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔یورپی ممالک میں داعش کے دہشتگردانہ حملوں کے بعد مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا اور اسلام دشمن اقدامات کو بڑھاوا ملا ہے جس کی بنا پر مسلمانوں کو مشکلات اور خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےمغربی حکام اور ماہرین کو اعتراف ہے کہ یورپ میں حالیہ بدامنی کی وجہ ، مغرب کی جانب سے شام و عراق میں دہشتگرد گروہوں کی بے دریغ حمایت ہے۔مغربی ممالک کو اس وقت یورپ سے تعلق رکھنے والے داعش دہشتگردوں کی واپسی کے مسئلے کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjavexxuqeihz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ