تاریخ شائع کریں2020 17 February گھنٹہ 19:43
خبر کا کوڈ : 451860

مجمع جہانی نے امام خمینیؒ کے سلمان رشدی کے خلاف تاریخی فتوے سے متعلق بیان جاری کیا

مجمع جہای تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی  امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی جانب سے اسلام دشمن سلمان رشدی کے خلاف جاری کیے گئے تاریخی فتوے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
مجمع جہانی نے امام خمینیؒ کے سلمان رشدی کے خلاف تاریخی فتوے سے متعلق بیان جاری کیا
مجمع جہانی نے امام خمینیؒ کے سلمان رشدی کے خلاف تاریخی فتوے سے متعلق بیان جاری کیا
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہای تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی  امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی جانب سے اسلام دشمن سلمان رشدی کے خلاف جاری کیے گئے تاریخی فتوے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
اسکتباری اور صہیونی طاقتوں کے آلہ کار سلمان رشدی نے اپنے ناپاک قلم سے ایک کتاب تحریر کی جس کا نام "آیات شیطانی' قراردیا۔ اس کتاب میں اس ملعون نے اسلامی مقدسات کی توہین کی اور یہ کتاب لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا اور مسلمانوں کو ذھنی اور روحانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ امام خمینی رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے اس اسلام دشمن کے قتل کا فتوا صادر کیا تھا جس نے دنیا میں اس دشمن خدا کا جینا مشکل کردیا۔ اس تاریخی فتوے نے عالم اسلام میں ایک نئی روح اور جذبہ کو اجاگر کیا۔
امام خمینیؒ ان افراد میں سے نہیں تھے جو اسلام کی توہین پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہے۔ امام خمینیؒ نے اسلام کی توہین کا بھرپور جواب دیا۔ امام خمینیؒ نے اس فتوے نے مسلمانوں میں عزت و وقار بخشا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو سربلند کردیا۔ امام خمینیؒ کے فتوے مسلمانوں میں احساس بیدار کیا وہ ایک امت ہیں اور دشمن مسلمانوں کو آسانی سے نشانہ نہیں بنا سکتا۔
ایران اسلامی نے ھمیشہ ہی مسلمانوں  اور اسلام کا دفاع کیا ہے اور کبھی اغیار کو اجازت نہیں دی دین اسلام کی عزت و وقار کو نقصان پہچائیں۔
 
آج ھم دنیا بھر میں اسلامی وحدت کا نیا استقبال دیکھ رہے ہیں
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت السلام و المسلمین حمید شھریاری نے مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے معاونین کے درمیان حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی ولادت سعادت کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا" ایرانی عوام نے ھمیشہ کی طرح انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر بھرپور شرکت کرکے نظام اسلامی سے حمایت کا اظھار کیا۔ ایرانی عوام رہبر انقلاب کبیر امام خمینیؒ اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنی ای (حفظہ اللہ) کے فرمودات پر مکمل عمل پیرا ہے"۔
حجت السلام و المسلمین شھریاری نے مزیدک کہا " دشمن جو ھدف اب تک میدان جنگ میں حاصل نہیں کرسکا اور دشمن کو میدان جنگ میں ایرانی قوم کے سامنے ھمیشہ ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن آج دشمن نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور ایرانی قوم سے میدان جنگ میں روبرو ہونے کی ھمت نہیں رکھا اور آج دشمن نے حربہ تبدیل کرلیا ہے۔ دشمن تبلیغات اور نشر واشاعت کے ذریعہ ایرانی کے خلاف پرپگنڈہ کررہا ہے۔ ایران کے خلاف جھوٹی خبریں دنیا میں پھیلا کر دنیا میں ایران کے خلاف غلط فھمی ایجاد کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا آج ھم دنیا بھر میں مسلمانوں کے درمیان وحدت کا جس انداز میں استقبال کیا جارہا ہے وہ اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا اور آج کے زمانے میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد برقرار کرنے کا موقع مجود ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9f0ozyt0kj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ