تاریخ شائع کریں2020 17 February گھنٹہ 18:11
خبر کا کوڈ : 451854

ایران اور شام کے تعلقات مفاد کی بنیاد پر نہیں بلکہ برادرانہ ہیں

جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات کی
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شام کی حمایت جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور شام کے تعلقات ٹیکٹیکل بنیادوں پر نہیں بلکہ برادرانہ اور اصولی بنیادوں پر استوار ہیں
ایران اور شام کے تعلقات مفاد کی بنیاد پر نہیں بلکہ برادرانہ ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شام کی حمایت جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور شام کے تعلقات ٹیکٹیکل بنیادوں پر نہیں بلکہ برادرانہ اور اصولی بنیادوں پر استوار ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں شام کی حمایت جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور شام کے تعلقات ٹیکٹیکل بنیادوں پر نہیں بلکہ برادرانہ اور اصولی بنیادوں پر استوار ہیں۔ مہر نیوز کے مطابق لاریجانی نے کہا کہ ایران اور شام دو برادر اور دوست ملک ہیں اور ایران مشکل شرائط میں کبھی بھی اپنے برادر اور دوست ملک کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔ لاریجانی نے کہا کہ خطے میں امریکہ اور اس کے بعض اتحادی عرب ممالک نے دہشت گردی کے فروغ میں بڑا کردار ادا کیا اور شام کو وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ بہت بڑا نقصان پہنچایا لیکن اس کے باوجود دہشت گرد اور ان کے حامی اپنے شوم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے اور آج شام کی حکومت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور قوی ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق لاریجانی نے کہا کہ 8 سال قبل ایک عرب ملک کے رہنما نے دورہ تہران کے دوران کہا تھا کہ ایران شام کی حمایت کیوں کررہا ہے شام کا کام بہت جلد تمام ہوجائےگا اور ہم دو ہفتوں کے بعد  دمشق کی اموی  مسجد میں نماز ادا کریں گے ۔ لاریجانی نے کہا کہ ہم نے اس عرب رہنما سے کہا کہ تم شام کی قوم کو نہیں سمجھتے ، شامی قوم اور حکومت اپنا بھر پور دفاع کرےگی اور شام پر کسی غیر علاقائی طاقت کو مسلط ہونے کی اجازت نہیں دےگی۔
لاریجانی نے کہا کہ بعض عرب حکمرانوں نے ہماری بات نہیں سنی اور انھوں نے امریکہ کے اشاروں پر خطے میں دہشت گردی کو فروغ دیا اور آج انھیں بہت بڑی اور تاریخی شرمندگی کا سامنا ہے۔ مہر نیوز کے مطابق اس ملاقات میں شام کی پارلیمنٹ کی اسپیکر حمودہ صباغ نے شام سے دہشت گردی کے خاتمہ میں شامی قوم ، حکومت اور عوام کے ساتھ ایران کے مایہ ناز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی کوششوں اور محنتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے حاتمہ میں شہید قاسم سلیمانی کا کردار بہت ہی اہم تھا اور شہید سلیمانی کے مدبرانہ اور ذمہ دارانہ کو تاریخ میں سنہری الفاظ کے ساتھ یاد رکھا جائےگا۔
https://taghribnews.com/vdcgnq9ttak9n74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ