تاریخ شائع کریں2020 17 February گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 451849

افغان سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 14 طالبان دہشتگرد ہلاک

افغانستان میں طالبان کے صوبے قندوز میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں 14 افغان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے
افغانستان میں طالبان کے صوبے قندوز میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں 14 افغان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
افغان سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 14 طالبان دہشتگرد ہلاک
افغانستان میں طالبان کے صوبے قندوز میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں 14 افغان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے صوبے قندوز میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں 14 افغان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے قندوز میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملہ آوروں اور اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران 14 فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ مقامی طالبان کمانڈرز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فوجیوں کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جب کہ طالبان نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان  بھی قبضے میں لے لیا اور ایک چوکی پر قبضہ کرلیا ہے۔
ادھر افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں طالبان حملے میں صرف 5 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوابی فائرنگ سے کئی طالبان دہشت گرد مارے گئے اور بچ جانے والے بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے کے لیے ایک دوسرے پر پُرتشدد کارروائیوں اور حملوں کو روکنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے جس کے بعد طالبان کی جانب سے افغان فوج اور پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcay6nyo49nma1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ